17

کراچی:گلوکار اشتیاق بشیر انتقال کر گئے، کراچی میں سپرد خاک

گلوکار اشتیاق بشیر گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ منورہ مسجد جیکب لائن کراچی میں ادا کئی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اشتیاق بشیر موسیقی کی دنیا کے استاد بشیر احمد خان کے صاحب زادے تھے، انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی پر موسیقی کے بے شمار پروگرامز میں پرفارم کیا۔ گزشتہ روز اشتیاق بشیر طبیعت ناساز ہونے کے بعد کراچی میں وفات پا گئے جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ میوزک کی دنیا سے وابستہ افراد نے اشتیاق بشیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں