7

کراچی میں 6 منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی

کراچی کے علاقے رنچھوڑ لین میں 6 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رنچھوڑ لین سومرا گلی میں 6 منزلہ عمارت ایک طرف جھک گئی تھی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام نے عمارت کو مخدوش قرار دیتے ہوئے اسے مکینوں سے خالی کروا دیا تھا، عمارت میں 25 فلیٹ قائم تھے۔

انچارج کراچی میونسپل کارپوریشن ڈیمولیشن ٹیم نے عمارت کا جائزہ لیکر اسے 20 سے 22 دن گرانے کا اعلان کیا تھا۔

پولیس کے مطابق عمارت کی بجلی اور گیس بھی منقطع کر دی گئی تھی جب کہ کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کے لیے عمارت کے ساتھ ساتھ قریبی علاقہ بھی سیل کر دیا گیا تھا۔

مخدوش رہائشی عمارت کا ایک حصہ بیٹھنے کے باعث اس میں دراڑیں پڑ گئی تھیں جس کے چند گھنٹے بعد بلڈنگ زمین بوس ہو گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی اور ایس بی سے اے حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں