36

ڈیرہ مراد جمالی ایف سی ہیڈکوارٹر 72 ونگ نصیرآباد میں ایک مختصر تقریب منعقد کی گئی تقریب میں علاقے کے مستحقین میں راشن اور گرم ملبوسات تقسیم کی گئیں

ڈیرہ مراد جمالی
ایف سی ہیڈکوارٹر 72 ونگ نصیرآباد میں شہید معراج ویلفیئر سوسائٹی اور ایف سی بلوچستان کے تعاون سے ایک مختصر تقریب منعقد کی گئی

ڈیرہ مراد جمالی ایف سی ہیڈکوارٹر 72 ونگ نصیرآباد میں ایک مختصر تقریب منعقد کی گئی تقریب میں علاقے کے مستحقین میں راشن اور گرم ملبوسات تقسیم کی گئیں

تقریب میں ونگ کمانڈر 72 ونگ ایف سی بلوچستان لیفٹننٹ کرنل راجہ شکیل احمد چیئرمین شہید معراج ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر مشتاق احمد عمرانی,انجنیئر میر مقبول احمد عمرانی,میر عطاءﷲ خان بلیدی سیٹھ تارا چند, نے شرکت کی

تقریب میں علاقے کے مستحقین میں راشن اور گرم ملبوسات تقسیم کی گئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف سی کے کرنل راجہ شکیل احمد نے کہاکہ تعلیم ہی کی بدولت نئی نسل ترقی کرسکتی ہے ڈیرہ مرادجمالی اورچھترمیں

قیام امن کیلئے ایف سی کے آفیسران اورجوانوں نے شہادتیں نوش کی ہیں اوران کی قربانیوں کی بدولت آج نصیرآباد میں امن امان کی صورتحال بہترہوگئی ہے اورعوام بلا خوف وخطرسفرکررہے ہیں

انہوں نے کہاکہ ہمارے مستقبل کے ہماری یہی کوشش ہے کہ یہاں پر تعلیم عام ہوتاکہ یہاں کے غریبوں کے بچے آگے نکل سکیں مزید انہوں نے کہاکہ علاقے کے عمایدین کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ موثر انداز میں آگے بڑھ کر سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون یقینی بنایں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں