14

کھلوئی قبائل کے میر علی اصغر کھلوئی رند نےاپنی برادری سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر بلوچستان عوامی پارٹی میر عاصم کردگیلو پئینل میں شمولیت اختیار کرلی

ڈیرہ مراد جمالی:رپورٹ حسین بخش سولنگی

کھلوئی قبائل کے میر علی اصغر کھلوئی رند نےاپنی برادری سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر بلوچستان عوامی پارٹی میر عاصم کردگیلو پئینل میں شمولیت اختیار کرلی

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء اور معروف قبائلی شخصیت میر محمد عاصم گرد گیلو گزشتہ دن نصیرآباد پہنچے کھلوئی قبائل کی معروف شخصیت میر علی اصغر کھلوئی رند کے کزن اور میر صوبہ خان کھلوئی رند کے بھائی علی مراد رند کی وفات پر ان سے تعزیت کی اس دوران کھلوئی قبائل کی عوام سے اظہار ہمدردی کی اور کھلوئی برادری کو اعتماد میں لیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کے بلوچ امن کا نام ہے

قومیں فرد سے بنتی ہیں قوموں کی بہتری متحد ہونے میں ہے ہمیشہ وہی قومیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا مناوا پائی ہیں جنہوں نے حالات سے مقابلہ کیا ہو اس موقع پر کھلوئی قبیلے کے سربراہاں میں ٹکری ملوک شاہ،وڈیرہ بختیار،وڈیرہ فرید،وڈیرہ صوفی شاہ،محمد وڈیرہ عبدالوہاب،وڈیرہ نور حسن،وڈیرہ عبدالرحیم،عبیداللہ،مندوست خان،حاجی سعید خان رند،شاہ میر رند،امیر بخش کھلوئی،صوبہ خان رند،ٹکری جہانگیر،وڈیرہ عطائی،گلشیر خان،حاجی میر ہزار اور فیروز خان،ودیگر کی سربراہی میں کھلوئی برادری نے باقاعدہ بلوچستان عوامی پارٹی میر عاصم گیلو کرد پئینل میں شمولیت اختیار کرلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں