17

بلوچستان میں تاریخی ترقیاتی کام ہورہے ہیں, میر غلام نبی عمرانی

ڈیرہ مراد جمالی:رپورٹ حسین بخش سولنگی

بلوچستان عوامی پارٹی ضلع نصیرآباد کے آگنائزر میر غلام نبی عمرانی نے کہا ہے موجودہ حکومت میں تاریخی ترقیاتی کام ہورہے ہیں مختلف علاقوں میں اسکولوں کی بلڈنگیں ،سڑکیں ،پانی، فراہم کی جارہی ہیں

این ایچ حکام کی جانب سے مین قومی شاہراہ کی مرمت کا کام ہورہا ہے وفاقی حکومت سے بائی پاس کی منظوری بھی موجودہ دورحکومت میں ممکن ہوئی ان خیا لات اکا اظہار انہوں نے مرسلین ہاوس میں مختلف طبقہ و فکر کے لوگوں ملاقات کرتے ہوئے کیا میر غلام بنی عمرانی نے کہا ہے کہ میر سکندر خان عمرانی حلقے سے ایم پی اے منتخب ہو کر حلقے کے لیے کام کررہے

ہیں ہماری خواہش ہے کہ نصیرآباد میں سہولیات کے فقدان کو دور کیا جائےگا ماضی میں سابقہ حکمرانوں نے ضلع نصیرآبادپر کوئی خاص توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے علاقے کی عوام کو تحفظات ہیں سابق نمائندوں کی صفر کارکردگی کی وجہ سے مسائل کے حل میں دشواریاں پیش آرہی ہیں مگر انشاء اللہ نصیرآباد کی عوام کو جلد بڑی خوشخبریاں ملنے والی ہیں

ہماری خواہش ہے کہ ضلع کے بنیادی مسائل حل کیے جائیں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے کوششیں کررہے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی نے بلوچستان میں تاریخی منصوبوں کے تحت ترقیاتی کاموں کے جال بجھائے ہیں جو جلد پایہ تکمیل کو پہنچیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں