10

سال2020 کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہو گیا

سال 2019 کا سورج غروب ہونا شروع ہو گیا ہے اور نئے سال کا استقبال نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے شروع ہو گیا ہے۔

نئے سال کا استقبال آک لینڈ میں آتش بازی کے ذریعے کیا گیا جس کے بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں روایتی طریقے سے آتش بازی کے ذریعے نئے سال کو خوش آمدید کہا جائے گا

شمالی کوریا کے شہر پیونگ یانگ میں بھی نئے سال کی زبردست تیاریاں جاری ہیں جب کہ پیونگ یانگ کے درمیان سے گزرنے والے دریاتائے دونگ پرآتش بازی کا مظاہرہ کرکے سال 2020 کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

اسی طرح  یورپ کے شہروں ایتھنز، پیرس، ماسکو، لندن اور برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو اور امریکا شہر نیویارک میں بھی سال نو کے جشن کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

ایشیا کے مختلف ممالک میں بھی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں۔  ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، دبئی، استنبول میں بھی  نئےسال کے استقبال کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں