9

برطانیہ کے علاقے لنکاشائر میں انوکھا تجربہ: کیا پورے شہر کی صحت بہتر کی جا سکتی ہے

آپ پورے شہر کی صحت کیسے بہتر کر سکتے ہیں؟ اسی سوال کا سامنا لنکاشائر میں واقع فلیٹ ووڈ نامی علاقے کو تھا۔ فلیٹ ووڈ ایک بندرگاہ ہے جو ماضی میں ماہی گیری کے لیے استعمال ہوتی تھی یہ وہ جگہ ہے جہاں بیماریوں نے انسانوں کو آن گھیرا تھا اور لوگ کم عمری میں ہلاک ہو رہے تھے۔ ۔

لہذا سنہ 2016 میں ایک مقامی ڈاکٹر نے حالات بدلنے کی کوشش کی اور لوگوں کو ان کی صحت سے متعلق خیال رکھنے میں مدد فراہم کرنے کی کوشش شروع کی تب سے یہاں ’صحت مند فلیٹ وڈ‘ کے نام سے ایک قدم اٹھایا گیا جس میں وقت اور پیشرفت کے ساتھ بہت سے اتار چڑھاؤ آئے۔ ۔

اس کام میں ابتدائی جوش و جذبہ کی جگہ جلد ہی اس احساس نے لے لی کہ لوگوں کی جسمانی اور ذہنی صحت میں دیرپا بہتری لانا کتنا بڑا کام ہو سکتا ہے۔ لیکن اب کچھ ایسے آثار ہیں کہ چیزیں بہتر طور پر بدل سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں